لاہور کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر،بابر سعید

    لاہور کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر،بابر سعید

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ لاہور کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور لاہور پولیس آپریشنز ونگ کو نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی، استعدادکار میں اضافہ،موثرمانیٹرنگ میکانزم اور اصلاحات روشناس کروا رہے ہیں۔ پولیس کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے مختلف یونٹس کا انتظامی ڈھانچہ بھی مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سٹریٹ کرائم روکنے کے لئے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی کارکردگی میں بھی مزید بہتر ی لائی جا رہی ہے۔دریں اثناء ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس منعقد ہوا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرارحسین،ڈی ایس پی لائنز فرحت عباس،ڈی ایس پیز اینٹی رائٹ و جوڈیشل، ریزو انسپکٹرز گاردات سمیت متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے ڈی آئی جی آپریشنز کو پولیس لائنز کے امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سید کرار حسین نے ڈی آئی جی آپریشنز کو پولیس لائنز میں موجودافرادی قوت، لاجسٹکس،اسلحہ، گاردات، ٹرانسپورٹیشن میکانزم، ہیومن ریسورس اور دستیاب وسائل بارے آگاہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کے معاملات بطریق احسن سنبھالنے کے لئے اینٹی رائٹ فورس کی ترکش تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز سے ٹریننگ کروائی جائے۔اینٹی رائٹ فورس میں تعینات تمام جوانوں کے ریفریشر کورسز کو بھی جاری رکھا جائے۔

امن کا گہوارہ

مزید : علاقائی


loading...