گورنر سندھ نے کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    گورنر سندھ نے کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس آج(بدھ) طلب کرلیا ہے۔گورنر سندھ کے اجلاس طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے، اجلاس کا دعوت نامہ اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو بھیجا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔اجلاس میں جو دیگر وفاقی وزرا شریک ہوں گے، ان میں علی زیدی اور فیصل واوڈا شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ایم کیو ایم حکومتی اتحاد میں شامل ہے اور بڑی پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر پیشرفت سے نالاں ہے۔گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کی قیادت کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دی تھی۔ایم کیو ایم کی قیادت نے تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، تاہم وفاقی سطح پر ہلچل مچ گئی ہے، وزیراعظم عمران خان بھی حرکت میں آگئے ہیں۔وزیراعظم نے حکومتی رابطہ کمیٹی کو ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی ہدایت دی ہے، کمیٹی کی سربراہی جہانگیر ترین کریں گے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین وفد کی صورت میں رواں ہفتے ہی ایم کیو ایم کی قیادت سے ملیں گے اور ان کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات میں اتحاد کے وقت کیے گئے مطالبات اور وعدوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مطالبات میں گمشدہ کارکنوں،فنڈز کے اجرا سمیت دیگر نکات شامل ہیں۔
گورنراجلاس

مزید :

علاقائی -