12سالہ ذہنی معذور بچی کے اغواء بد اخلاقی کے مجرم گرفتار نہ ہوسکے
لاہور(کرائم رپورٹر)درندگی کی انتہا، ہوس کے پجاریوں نے ذہنی معذور بچی کو بھی نہ چھوڑا، گجر پورہ میں بارہ سالہ ذہنی معذور بچی اغوا کے بعد بداخلاقی کا شکار، پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر تاحال کوئی بھی ملزم گرفتارنہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق گجر پورہ میں 12 سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ بچی ذہنی معذور ہے جو بول سکتی ہے نہ سن سکتی ہے۔ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔