ڈولفن اور پیرو منفرد پولیس فورس ہیں، ایس پی ڈولفن

        ڈولفن اور پیرو منفرد پولیس فورس ہیں، ایس پی ڈولفن

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن نوید ارشاد کا ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی سالانہ کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس ہوا۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی بیخ کنی و دیگر سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے ایک نئی ہمہ جہت فورس کی اشد ضرورت تھی جو اپنے اقدارواوصاف کے علاوہ جدید سہولتوں سے بھی آراستہ ہوڈولفن وپیرو اس لحاظ سے منفرد فورس کے طور پر سامنے آئی ہے جس سے شہریوں میں نہ صرف احساس تحفظ پیدا ہوا ہے بلکہ شہریوں کی جان ومال واملاک کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی ڈولفن نے ڈولفن و پیروکی سال2019کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیاایس پی ڈولفن نوید ارشاد نے کہاکہ سال2019 کے دوران ڈولفن سکواڈ نے ریسکیو15کی 47247درست کالز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے شہریوں کوریسکیوکیا دورانِ پٹرولنگ195226وہیکلز،5592187موٹر سائیکلز اور3698358 سے زائد مشکوک افراد کو شناختی حوالہ سے دستیاب جدید انڈرائیڈ سسٹم سے چیک کیا۔ڈولفن و پیرونے 274خطر ناک گروہوں کو گرفتار کیا۔ڈولفن سکواڈکی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں دورانِ پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ مجموعی طورپر894سٹریٹ کریمینلز، 129چوروں کے علاوہ8189 دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے27تولے طلائی زیورات،1002موبائل فونز، 22 لاکھ مالیت کے پرائز بانڈ، 18لیپ ٹاپ و کمپیوٹر،133کلو تانبا،25کلو سریا،19بیٹریاں،14راس بھینں،144بکریاں،700لیٹر ڈیزل،400چوری شدہ سوٹ کے علاوہ 86لاکھ سے زائد نقدی برآمد کی گئی ڈولفن و پیرو نے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران1161پسٹلز، 151رائفلیں،09خنجر،میگزینز اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیوں کے علاوہ 4020بوتلیں شراب،04کلوسے زائد ہیروئن،114کلو سے زائد چرس،21کلو افیون، اور 784 پیکٹ گٹکا شیشہ و حقہ برآمد ہوا۔،دوران پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ82چوری شدہ وہیکلز،1686موٹر سائیکلز اور جعلی نمبر پلیٹ والی445موٹر سائیکلز و وہیکلز برآمد کی گئی سال 2019کے دوران ڈولفن و پیرو نے 717 ٹی اوزاور پولیس کو مطلوب 06اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیاڈولفن سکواڈ نے ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران1348ون ویلرزجبکہ پتنگ بازی و آتش بازی و ہوائی فائرنگ کے 1232مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ڈولفن و پیرونے ممکنہ جرائم کے پیش نظر 607افرادکے خلاف انسدادی کارائیاں کروائیں مختلف وارداتوں میں ملوث لاوارث،مشکوک و نا مکمل دستاویزات کی حامل32768وہیکلز اور موٹر سائیکلز قبضہ پولیس میں لی گئیں۔

ایس پی ڈولفن

مزید : علاقائی


loading...