پی آئی اے کی پرواز میں گتھم گتھا ہونیوالے 2مسافرگرفتار

پی آئی اے کی پرواز میں گتھم گتھا ہونیوالے 2مسافرگرفتار

  



کراچی(این این آئی) لندن سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں دو مسافر لڑپڑے، نشے میں دھت دونوں مسافروں نے طیارے میں ہلڑبازی مچادی اور گتھم گتھا ہوگئے۔ واقعہ لندن سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 786 میں ہوا۔ دیگر مسافروں نے فضائی میزبان سے شکایت کی جس پر ایکشن لیا گیا۔ذرائع ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ لندن سے روانگی کے لیے پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی وے پر تھا، کپتان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے پولیس طلب کرلی، واقعے کے بعد طیارے کو ٹیکسی وے سے واپس بلایا گیا۔لندن پولیس نے طیارے میں ہاتھا پائی پر دونوں مسافرو ں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس واقعے کے بعد لندن سے اسلام آباد کی پر واز ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، پی آئی اے نے دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

مسافر گتھم گتھا

مزید : علاقائی


loading...