ملائشیا میں محصور 300 پاکستانی باشندوں کولے کر طیارہ نیو اسلام آباد پہنچ گیا

ملائشیا میں محصور 300 پاکستانی باشندوں کولے کر طیارہ نیو اسلام آباد پہنچ گیا

  



اسلام آباد(این این آئی)ملائشیا میں محصور 300 پاکستانی باشندوں کو لانے والا طیارہ نیو اسلام آباد پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشین حکام کی تحویل میں رہنے والے 300 پاکستانی وطن واپس پہنچے اس موقع پر ڈی جی اورسیز پاکستانیز ائیرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستانی شہریوں کی ملائیشیا سے پاکستان واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 800 پاکستانی ملائیشیا سے وطن واپس آچکے ہیں۔واضح رہے کہ اتنی بڑی تعداد میں افراد کو اتنی جلدی لانے کے لیے کوئی ایئرلائن تیار نہ تھی تاہم پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لیے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا۔پاکستانی شہری مختلف وجوہات ویزا کی میعاد ختم ہونا اور دیگر معمولی خلاف ورزیوں کی پاداش میں ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

پاکستانی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر