سال نو کا تحفہ، پٹرول 2.61، مٹی کاتیل 3.10ڈیزل 2.08روپے فی لٹرمہنگا، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 4روپے 88پیسے فی یونٹ اضافہ

سال نو کا تحفہ، پٹرول 2.61، مٹی کاتیل 3.10ڈیزل 2.08روپے فی لٹرمہنگا، کراچی کے ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)حکومت نے عوام کوسال نو کا تحفہ دے دیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔ جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے25 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 10 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے45 پیسے  اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھجوائی تھی۔پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔اوگرا نے پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔دوسری طرف نن نیپرا نے کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت میں 4روپے 88پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا،نیپرا کی جانب سے 11 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹس کا فیصلہ دیا گیا ہے،نیپرا کے فیصلہ کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کا ایک یونٹ 12 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا،کراچی کے صارفین کو آئندہ مہینوں میں 106ارب روپے اضافی ادا کرنے پڑینگے، نیپرا نے کے الیکڑک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی وجوہات بھی بتادیں،کے الیکٹرک نے بجلی بنانے کیلئے 24ارب روپے کی قدرتی درآمدی مائع گیس استعمال کی،گیس کی ریفرنس پرائس 400سو ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 629روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہونے کا بھی اثر پڑا،فرنس آئل کا نرخ بھی 27ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ کر 70ہزار روپے فی میٹرک ہونے کا بھی اثر پڑا۔نیپرا کے مطابق آپریشنل اور مینٹیننس کی لاگت بڑھنے کا بھی اثر پڑا، ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھنے کا ایک سبب بنا۔

پٹرولیم /بجلی

مزید : صفحہ اول