ایم ایس ایف کے یوم تاسیس کی تقریب

    ایم ایس ایف کے یوم تاسیس کی تقریب

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے یوم تاسیس کے موقع پر سہیل چیمہ مرکزی صدر کی زیر صدارت تقریب ] مہمان خصوصی میاں منیر] اور مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر اعجاز چوہدری تھے۔

تقریب میں ملک غلام شبیر ہاشمی، ملک بلال و دیگر عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔تقریب میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی قیادت میں مسلم لیگی قائد ین کے ساتھ تجدید عہد وفا کیا اور کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ پارٹی قیادت کی آواز پر لبیک کہے گی اور جو بھی ذمہ داری پارٹی نے انہیں تفویض کی اسے پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی کے ہمراہ ماحولیات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور ملک بھر میں پودے لگائے جائیں گے۔ماحول کو صاف رکھنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1