پاکستانی نژاد آسٹریلوی طالبہ کا اپنی جمع پونجی سے لا ئبر یر ی مکمل کر نیکا عزم

پاکستانی نژاد آسٹریلوی طالبہ کا اپنی جمع پونجی سے لا ئبر یر ی مکمل کر نیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستانی نژاد آسٹریلین طالبہ خدیجہ شبیرنے اپنی ایک سالہ جمع پونجی سے گورنمنٹ مڈل سکول چک 55 کوٹ رادھا کشن میں بچوں کے لئے لائبریری کاکام پایہ تکمیل تک پہنچانے کا بیڑہ اٹھا لیا۔اس حوالے سے روزنامہ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکولز میں بچوں کے لیے لائبریری کا کوئی خاطر خواہ انتظام موجود نہیں جس کے باعث یہاں پر اس کا رجحان بھی موجود نہیں ہے اسی مقصد کے تحت میں نے آسٹریلین طرز پر پاکستان کے ایک گاؤں چک55کوٹ رادھا کشن کے ایک سکول سے اس لائبریری کا آغاز کیا ہے جس کا آج باقاعدہ افتتاح ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس لائبریری کے قیام میں پاکستانی و آسٹریلین نژاد لوگوں نے اپنے عطیات جمع کروائے ہیں جبکہ میں نے بھی اپنی ایک سال کی جمع پونجی سے اس کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔اس لائبریری میں ہزاروں کی تعداد میں نصابی و غیر نصابی کتابیں بچوں کے لیے رکھی جائیں گی جن سے وہ مستفید ہو سکیں گے