واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کا کشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاجی جلوس

    واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کا کشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاجی جلوس

  



لاہور(پ ر)محکمہ بجلی واپڈا کے سینکڑوں کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکر زیونین سی بی اے کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے معصو م شہریوں پر ظلم وستم کے خلا ف زبردست احتجاجی جلوس نکالا، قیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے کی اس موقع پر اْنہوں نے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل اقوام متحدہ اور دنیا میں آزادی پسند اقوام سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اورچارٹر کے مطابق کشمیر کے معصو م شہریوں اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کروائے، اْنہوں نے وزیراعظم سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کمیشن،سیکیورٹی کونسل اور آزادی پسند اقوام سے اپیل کرکے کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی رکوائیں۔ ریلی سے حاجی لیاقت علی، ولی الرحمن خان، یونس بٹ، نوشیر خان، مظفر متین، اْسامہ طارق ودیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا - ریلی میں ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعظم اور تمام صوبائی وزراء اعلیٰ سے پْرزور مطالبہ کیا گیا کہ قومی اقتصادی خود کفالت کی پالیسی اپنا کر بے روزگاری روکیں، کنٹریکٹ ملازمین کو جلد ریگولر کیاجائے-

مزید : میٹروپولیٹن 1