ڈی جی ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی سیکرٹری صحت سے ملاقات

ڈی جی ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی سیکرٹری صحت سے ملاقات

  



لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب بیرسٹرنبیل احمداعوان سے ان کے دفترمیں ڈائریکٹرجنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی ڈاکٹرمرتضی حیدرنے ملاقات کی۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی،نئے قوانین پر عملدرآمد اور مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی ڈاکٹرمرتضی حیدرنے صوبائی سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل احمداعوان کوادارہ کی کارکردگی بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے نئے قوانین پرسوفیصدعملدرآمدکو ہرقیمت پریقینی بنائیں گے۔ مرحوم ڈاکٹرفیصل مسعودکی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کیلئے گراں قدرخدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا ادارہ کے انتظامی اموراورمزیدبہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کابغورجائزہ لیاگیاہے۔

انسانی اعضاء کی خریدوفروخت کے مکروہ کاروبار میں ملوث افرادکیلئے سخت قانون سازی کی گئی ہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کابھی جائزہ لیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرادارہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1