پاک ٹی ہاؤس میں ڈاکٹر عاصی کرنالی کی یاد میں محفل مشاعرہ
لاہور (پ ر) پاک ٹی ہاؤس میں ڈاکٹر عاصی کرنالی کی یاد میں محفل مشاعرہ، صدارت حسین مجروح نے کی، مہمان خصوصی فرتاش سید تھے نظامت کے فرائض واجد امیر، عابد حسین عابد اور جواد زیدی نے ادا کئے، مشاعرہ میں شعراء کرام نے اپنے اشعار سے حاضرین کے دل موہ لئے اور خوب داد وصول کی، منیجر سید جواد زیدی کی جانب سے بہترین طعام کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ میں عابد حسین عابد، الطاف چیمہ، عدنان سمیع، علی شیر، آفتاب افضل، آذان، احد، زین، حسنین، حسن، حادی، خالد رامے، محمد عباس مرزا، کامران ناشط، الطاف ضامن چیمہ، فہد محمود موختہ، تجمل کاظمی، ہارون بلال، آفتاب چیمہ،و دیگر شریک تھے۔