نیشنل ہومیو پیتھک ایجوکیشنل کانفرنس،طبی ماہرین کی بھرپور شرکت

      نیشنل ہومیو پیتھک ایجوکیشنل کانفرنس،طبی ماہرین کی بھرپور شرکت

  



لاہور(پ ر) کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے زیراہتمام نیشنل ھومیوپیتھک ایجوکیشنل کانفرنس میں پنجاب بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں ھومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی اجلاس کی قیادت ھومیوپیتھک ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری بانی و چیئرمین کمیونٹی آف ھومیوپیتھس پاکستان نے کی اجلاس میں بریگیڈئیر ڈاکٹر محمد ارشد ضیاء  ایم ایس ثریا عظیم ٹیچنگ ہسپتال، ایم بی جاوید اعوان ممبر نیشنل کونسل فار ھومیوپیتھی، ڈاکٹر فیصل سلیم ممبر نیشنل کونسل فار ھومیوپیتھی، ڈاکٹر نعیم حفیظ، ڈاکٹر تبسم حسین، ڈاکٹر جاوید ہاشمی، ڈاکٹر عقیل احمد جاوید، ڈاکٹر صائمہ تجمل، ڈاکٹر عائشہ مغل نے خطاب کیا ھومیوپیتھک ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری بانی و چیئرمین کمیونٹی آف ھومیوپیتھس پاکستان نے ھومیوپیتھک طریقہ علاج پر روشنی ڈالی گئی مقررین نے کہا کہ ھومیوپیتھک طریقہ علاج بہت تیزی سے ترقی کر رھا ہے بہت سے موزی امراض جن میں کینسر امراز جگر معدہ دل کے امراض شوگر جلدی امراض کا شافی علاج موجود ھے ثریا عظیم ٹیچنگ ہسپتال لاھور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بریگیڈیئر ر ڈاکٹر محمد ارشد ضیاء  نیاپنے خطاب میں ھومیوپیتھک طریقہ علاج اور افادیت کی بہت تعریف کی۔

 اور وعدہ کیا کہ بہت جلد ثریا عظیم ھسپتال میں ھومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1