منی لانڈرنگ روکنے کا آرڈیننس امید کی کرن ثابت ہو گا،انصر مجید

منی لانڈرنگ روکنے کا آرڈیننس امید کی کرن ثابت ہو گا،انصر مجید

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ روکنے اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کیلئے آرڈیننس امید کی ایک کرن ثابت ہوگا۔منی لانڈرنگ بہت بڑا جرم اور ناقابل برداشت کرپشن ہے۔نئے آرڈیننس پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایف بی آر فوری حرکت میں آئے گی۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ نیا آرڈیننس ملک میں منی لانڈرنگ روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔سابق کرپٹ حکمرانوں نے ملک کے اربوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بنکوں میں جمع کروائے۔

کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات کا ٹرائل جاری ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...