نئے سال میں بھی ملک کی ترقی کے لئے کاوشیں جاری رکھیں گے

نئے سال میں بھی ملک کی ترقی کے لئے کاوشیں جاری رکھیں گے

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ تما م پاکستانیوں اور تارکین وطن کو نیا سال مبارک ہو،ہمیں نئے سال اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی خوشحالی،ترقی اور استحکام کے لئے اپنی اپنی سطح پر رہ کر کوششیں جاری رکھیں گے،ہمیں نئے سال کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کرنا چاہئے تاکہ آنے والا پورا سال خیر و برکت سے بھرپور ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کی دعا میں کشمیر و فلسطین کو بھی یاد رکھا، خدا کرے نیا سال کشمیر، فلسطین کی آزادی کا سورج بن کر طلوع ہو۔

ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ملکی تعمیر و ترقی، استحکام اور سالمیت کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کا بھی عہد کرنا ہو گا۔ خدا کرے کہ نیا سال مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج بن کر طلوع ہو

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...