پناہ گاہوں اور پرائس مجسٹریٹس کی سالانہ رپورٹس جاری

پناہ گاہوں اور پرائس مجسٹریٹس کی سالانہ رپورٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پناہ گاہوں میں مسافروں و بے آسرا لوگوں کو ٹھہرانے کی ماہ دسمبر 2018 تا ماہ دسمبر 2019 کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ مجموعی طور پر پانچ پناہ گاہوں میں 121821 افراد نے قیام کیا اور 158032 افراد نے صبح کا ناشتہ کیااور164283 افراد نے رات کا کھانا کھایا،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1،28،811 مقامات کو چیک کیا گیااور18680 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 02 کروڑ 68 لاکھ 40 ہزار 200 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ6490 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور6560 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ677 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا