حکومت گیس بحران پر قابو پاکر گھریلو صارفین کی مشکلات کم کرے

  حکومت گیس بحران پر قابو پاکر گھریلو صارفین کی مشکلات کم کرے

  



لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم ویلفیئر سوسائٹی گلشن راوی کے چیئرمین شہزاد چوہان کی زیر صدارت اجلا س منعقد ہوا جس میں گلشن راوی کے رہائشیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں جاری گیس بحران اورعوام الناس کی پریشانیوں کے متعلق حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گیس بحران پر قابو پا کر صنعتی یونٹس سمیت گھریلو صارفین کی مشکلات کو بھی کم کریں،اس وقت لاہور سمیت تمام شہروں میں شدید گیس بحران جاری ہے۔

،گیس پریشر کم ہونے کے وجہ سے خواتین کو کھانے پکانے میں شدید مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں۔

،ملازمین کوکھانا بروقت نہ ملنے کی وجہ سے دفاتر سے لیٹ ہونا بھی معمول بن گیا ہے،اس لئے حکومت جلد از جلد گیس بحران پر قابو پا رکر صارفین کی روز برو ز بڑھتی ہوئی مشکلات پر مرہم رکھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1