نیب ترمیمی آرڈیننس سے کرپشن چھپانے کا تاثر ابھر رہا ہے،اشرفجلالی

      نیب ترمیمی آرڈیننس سے کرپشن چھپانے کا تاثر ابھر رہا ہے،اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے کرپشن مٹانے سے زیادہ کرپشن چھپانے کا تاثر اُبھر رہا ہے۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو نیب ترمیمی آرڈیننس کا فائدہ صرف حکومت کو ہی نہیں، اپوزیشن کو بھی ہو گا مگر نقصان پاکستان اور پاکستان کے غریب عوام کا ہو گا جن کے خون پیسے کی کمائی کرپشن کی شکل میں دونوں طرف کی بڑی مچھلیاں ہڑپ کر جائیں گی اور عوام کو پہلے ادوار کی طرح کرپشن کے خاتمے کے انتظار کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ کرپشن کے کیسز میں نیب کے انویسٹی گیشن کے طریق کار، ٹھوس ثبوتوں کے بغیر سمنوں کے اجراء، گرفتاریوں، ریفرنس دائر کرنے میں غیر معمولی تاخیر، بغیر مقدمہ کے ملزموں کو لمبے عرصے تک جیلوں میں بند رکھنے اور اس نوعیت کے دوسرے سقم بھی موجودہیں۔ مگریہ شکایات دور کرنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کو آئین کے آرٹیکل 25 کے بالکل متصادم بنا دیا جائے۔ احتساب کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے موجودہ حکمرانوں کے لیے اب اس سے پسپائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔