عقیدہ ناموس رسالتؐ کاتحفظ ہر صورت کریں گے،محفوظ مشہدی

  عقیدہ ناموس رسالتؐ کاتحفظ ہر صورت کریں گے،محفوظ مشہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام الحمرا میں منعقدہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس وتربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء ومشائخ نے کہا عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرصورت کیا جائے گا۔ اسلام کی بنیاد توحیدباری تعالیٰ اور عقیدہ ختم نبوت، نبی کریم ﷺ آخری نبی تسلیم کرنے میں ہے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔ تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ مودی کے غیر آئینی اقدامات خطے کے امن کیلئے خطرناک ہیں،عالمی برادری بھارتی مظالم کانوٹس لے۔ کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر وروحانی پیشوا سرپرست اعلی تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان پیر سید محفوظ شاہ مشہدی نے اپنے صدارت کلمات میں کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کامنکر کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا قادیانیت یہودوہنود انگریزکے بنائے ہوئے ناپاک منصوبے اور پھیلاہوئے خطرناک فتنے ہیں قادیانی آئین پاکستان کی رو کے مطابق غیرمسلم اقلیت ہیں انکا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان سمیت پوری ملت اسلامیہ عقائد کی محافظ و نگہبان ہے۔ قادیانی ایک سازش کے تحت3 197 ء کا دستورختم کرا کرخود کو پھر سے مسلمان تسلیم کرانا
چاہتے ہیں۔ کانفرنس سے امیر تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان پیر سید واجد شاہ گیلانی،تحریک فدایان ختم نبوت یوکے امیرپروفیسر سیدغلام دستگیر گیلانی،سردارمحمدخان لغاری،مفتی انتخاب احمدنوری،سید فیض الحسن گیلانی،سید عامرگیلانی،مولانامحمدعلی نقشبندی،چودھری غلام مصطفی ایڈووکیٹ،پیر نصیر احمداویسی سمیت دیگر جیدعلماء ومشائخ نے بھی خطاب کیا جبکہ کانفرنس میں تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدرصاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،مفتی محمدعمران حنفی،پیر منظور احمد،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،مولانا عباس ہمدمی،مفتی عابد علی حجازی،مولانا نصیر احمدنقشبندی،تحریک فدایان ختم پاکستان کے مرکزی،صوبائی اورضلعی عہدیداروں سمیت علماء ومشائخ اورعامۃ الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔