قوم کو عمران خان کی صورت میں ایماندار لیڈر ملا،دوست مزادی

  قوم کو عمران خان کی صورت میں ایماندار لیڈر ملا،دوست مزادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے قوم کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہماری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کی بھاگ دوڑ اس وقت وزیرِ اعظم عمران خان کی صورت میں ایک ایماندار، نڈر اور بے باک قیادت کے ہاتھ میں ہے۔ نیا سال ملک و قوم کے لیے ترقی اور خوشحالی کی کرن بن کر طلوع ہوگا۔ سال 2020عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور امیدوں پر پورا اترنے کا سال ہے۔ نئے سال میں میرٹ کا بول بالا، گڈ گورننس اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


انہوں نے کہا کہ نیا سال سرمایہ کاری کا سال ہوگا اور کامیاب حکومتی پالیسیوں اور معاشی اصلاحات کی وجہ سے برآمدات اور ملکی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔غیر ملکی سرمایہ کار بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کے لیے تیزی سے پاکستان کی طرف رخ کر رہے ہیں جس سے بہت جلدمعاشی انقلاب آنے والا ہے اور ہماری حکومت تسلی بخش معاشی منازل حاصل کر چکی ہے۔ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سال 2019پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کے لیے معاشی لحاظ سے مشکل ترین سال تھا، لیکن ہماری حکومت نے مشکل ترین حالات کا سامنا کرتے ہوئے معاشی اصلاحات کے ذریعے ملکی معیشت اور ٹیکس نظام کو بہتر کیا اور حال ہی میں عالمی اداروں کی طرف سے ملکی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔