ملک اور گورننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، نیب کو ختم کیا جائے: مسلم لیگ (ن)

ملک اور گورننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، نیب کو ختم کیا جائے: مسلم لیگ (ن)

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ نیب سے ملک اور گور ننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہیے،کسی فرد، جماعت، گروہ یا جتھے نہیں، ملک اور مفاد عامہ میں قانون سازی کی جائے، پارلیمانی عمل پورا کیاجائے۔ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا کہ ہم سے سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ہنماؤں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ نیب قانون میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت اور پارٹی رہنماؤں نے جرات، بہادری اور آہنی عزم سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت، قیادت اور رہنماؤں کے خلاف ہر الزام جھوٹ اور غلط ثابت ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت بند ہے، کاروبار بند ہے،سرمایہ کاری بند ہے، صنعت بند ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بار بار کہا عمران صاحب سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی انتقام اتارتے اتارتے ملک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب اور اس قانون کو سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب خود،اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب خیبر پختونخوا کی کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کی خلاف انکوائری روکنے کیلئے نیب ترمیمی آرڈیننس لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گھٹ جور نے ملک کی معیشت، کاروبار، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن

مزید : صفحہ اول