ایڈمرل ظفرعباسی کا نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

ایڈمرل ظفرعباسی کا نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

  



اسلام آباد(آن لائن)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریرہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔ ایک بیان میں ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان نے بتایاکہ کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران خطے اور میری ٹائم کی سیکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی و فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔

پاک بحریہ

مزید : صفحہ اول


loading...