2019ء ملک کامعاشی بدحالی و مطلق العنانیت کا سال رہا،نیئر بخاری

2019ء ملک کامعاشی بدحالی و مطلق العنانیت کا سال رہا،نیئر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی نے سال 2019ء کو معاشی بدحالی اور مطلق العنانیت کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے ناقابل بردا شت مہنگائی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی‘عمران خان قومی معاملات سے مکمل لاتعلق اور کابینہ کی توجہ ذاتی ملازمت پر رہی،ملکی خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کی گئیں‘اشرافیہ کیلئے ریلیف اور مہنگائی کی صورت میں عوام کی تکالیف میں اضافہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے پارٹی سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے بیان جاری کیا ہے، جس میں حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان قومی معاملات سے مکمل لاتعلق اور کابینہ کی توجہ ذاتی ملازمت پر رہی،ملکی خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کی گئیں اوراشرافیہ کیلئے ریلیف اور مہنگائی کی صورت میں عوام کی تکالیف میں اضافہ کیا گیا۔ پی پی رہنما کے مطابق روٹی اور ادویات عام آدمی کی پہنچ سے دور کی گئی،جبکہ کردار کشی،الزام تراشی بد زبانی، بد اخلاقی کو سرکاری سرپرستی میں پروان چڑھایا گیا۔ نیر بخاری نے کہا کہ سرکاری وسائل کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال اوراحتساب کے نام پر آصف زرداری اور پارٹی قیادت کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ساتھ ہی انہوں نے یہ نعرہ بھی لگایا کہ چھین لی روٹی گرا دیا مکان یہ ہے نیا پاکستان۔
نیئر بخاری

مزید :

صفحہ اول -