کراچی،سرجانی ٹاؤن سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت

کراچی،سرجانی ٹاؤن سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ روز کچرا کنڈی سے بوری میں بند ملنے والی خاتون کی گلا کٹی لاش کی سی پی ایل سی کی مدد سے شناخت ہوگئی ہے۔پولیس نے شناخت کے بعد مقتولہ کے اہلِ خانہ سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون بی میں گزشتہ روز بوری بند گلا کٹی ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کی مدد سے فنگر پرنٹس اور نادرا ریکارڈ سے کی گئی۔سی پی ایل سی حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 53 سالہ نعیمہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لیاقت آباد بی ون ایریا میں رہائش پذیر تھیں۔مقتولہ چند ماہ قبل لیاقت آباد سے سرجانی ٹاؤن منتقل ہو گئی تھیں اور تب سے اپنے رشتے داروں سے رابطے میں بھی نہیں تھیں تاہم ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ ہو گیا ہے، مقتولہ کی ایک بیٹی بھی ہے۔خاتون کی گلا کٹی لاش کو نامعلوم ملزمان بوری میں ڈال کر سرجانی ٹاؤن میں پھینک گئے تھے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی، جو بارہ تیرہ گھنٹے پرانی تھی۔پولیس ٹیم نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -