ناصر شاہ کی ایم کیو ایم کیلئے وزارت بلدیات چھوڑنے کی پیشکش

ناصر شاہ کی ایم کیو ایم کیلئے وزارت بلدیات چھوڑنے کی پیشکش

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم کے لیے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار ہوں۔میرے چیئرمین کا حکم ہے، جس پر میں اپنے پاس موجود بلدیات کی وزارت دینے کو تیار ہوں،ایم کیو ایم جو وزارت مانگے گی دیں گے مگر بلدیات کا وعدہ تو پکا سمجھیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی ہے کہ وہ وفاق میں جتنی وزارتیں رکھتی ہے اتنی ہی وزارتیں سندھ میں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انہیں عمران خان کو گھر بھیجنے میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا ہوگا۔

مزید : صفحہ اول


loading...