نیب آرڈیننس 2019ء پرمسلم لیگ (ن) کی رائے تقسیم
لاہو(آئی این پی) نیب آرڈیننس2019 کے معاملے پر مسلم لیگ ن دو آرا میں تقسیم ہوگئی ہے۔(ن) لیگ کا گروپ نیب آرڈیننس2019 کی کھل کر مخالفت کرنے کے حق میں ہے جب کہ دوسرا گروپ کا محتاط رویہ اپنے کا مشورہ دے رہا ہے۔آرڈیننس مخالف ارکان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ایوان کے اندر سیاہ پٹیاں باندھنے کی تجویز دی ہے۔ آرڈیننس کی مخالفت کرنے والے لیگی رہنما ؤں کا موقف ہے کہ اگر دامن صاف ہے تو پھر ڈر کیسا۔ نجی ٹی وی کے مطابق (ن) لیگ کے دوسرے گروپ نے آرڈیننس میں متوقع ریلیف پر خاموشی اختیار رکھنے کی تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف تو پہلے ہی سے تھا کہ نیب قوانین میں سقم ہے لیکن بہتر ہوتا اگر ترامیم پارلیمنٹ کے ذریعے کی جاتیں۔
ن رائے تقسیم