کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات ختم،بیشتر نجی سکول نہیں کھلے

کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات ختم،بیشتر نجی سکول نہیں کھلے
کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات ختم،بیشتر نجی سکول نہیں کھلے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بیشتر نجی سکولوں نے سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیشتر نجی سکولوں نے 6 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سکول بند رکھنے کا فیصلہ سکول انتظامیہ کا اپنا ہے۔

گزشتہ روز صوبائی سیکرٹری سکول ایجوکیشن احسن منگی نے کہا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولزآج (بدھ) یکم جنوری سے ہی کھولے جائیں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...