لاہورکے علاقے چوہنگ میں کم سن ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق

لاہورکے علاقے چوہنگ میں کم سن ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق
لاہورکے علاقے چوہنگ میں کم سن ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی، پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں 14 سالہ ثنا ڈاکٹر عمیرہ کے گھر میں ملازمہ تھی۔بچی ثناءکے ورثاءنے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عمیرہ اور ان کے خاوند جنید کے تشدد سے ثناءکی موت واقع ہوئی ہے، وہ 2 ماہ سے وہاں ملازم تھی۔ڈاکٹر عمیرہ کا کہنا ہے کہ ثناء2 روز قبل سیڑھیوں سے گر گئی تھی، اسے گھر پر طبی امداد دی جا رہی تھی۔ڈی ایس پی فخر بشیر کے مطابق ملازمہ کی موت کے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...