کراچی میں سال 2020ءکی پہلی دو گرفتاریاں

کراچی میں سال 2020ءکی پہلی دو گرفتاریاں
کراچی میں سال 2020ءکی پہلی دو گرفتاریاں

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم نے کہا ہے کہ کراچی میں سال 2020ءکی پہلی دو گرفتاریاں گلشن اقبال پولیس نے کیں۔

ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم کے مطابق گلشن اقبال بلاک 3 میں دیوا اکیڈمی کے قریب سے پولیس نے 12 بجکر دو منٹ پر چیکنگ کے دوران 2سٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا۔ ملزمان نبیل اور فہد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ایس ایچ او غلام نبی آفریدی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک واردات میں چھینا گیا موبائل فون اور تین پرس بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے گلشن اقبال اور اطراف میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...