2020میں پاکستان معاشی طورپرمستحکم اور جمہوری طورپر مزید مضبوط ہوگا،عثمان بزدار

2020میں پاکستان معاشی طورپرمستحکم اور جمہوری طورپر مزید مضبوط ہوگا،عثمان ...
2020میں پاکستان معاشی طورپرمستحکم اور جمہوری طورپر مزید مضبوط ہوگا،عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2020میں پاکستان معاشی طورپرمستحکم اور جمہوری طورپر مزید مضبوط ہوگا،نیا سال پاکستانی عوام کیلئے روشن مستقبل،ترقی کی نویداور امیدبن کر طلوع ہوگا،نیا سال حقیقی تبدیلی لائےگا، عوام خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ نیا سال خوشحال، ترقی یافتہ اور پرامن نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا،ہمیں اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا،ان کاکہناتھا کہ 2019میں پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پائیدار سفر کی بنیاد رکھی،2020میں اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کے باوجود عوام کی خدمت میں کمی نہیں آنے دی،باتیں کم اور کام زیادہ کئے جبکہ اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگاتی رہی،انہوں نے کہا کہ 2020پاکستان کے عوام سے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے،نیا سال حقیقی تبدیلی لائےگا، عوام خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور