وزیراعظم کے فیصلوں سے معیشت درست سمت پر،خوشخبریوں کا وقت آرہاہے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے جراتمندانہ فیصلوں سے معیشت درست سمت پرآگئی ہے اور اب خوشخبریوں کا وقت آرہا ہے۔
’ وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے۔ان فیصلوں کے ثمرات آنے والے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے۔اللہ تعالی سے دعاہے کہ نیاسال پاکستان اور دنیا بھرمیں بسنے والوں کے لیے امن اور سلامتی لائے۔ آمین۔
اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں انہوں نے کہا’نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام،عوامی فلاح اور خصوصاً عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہو گا۔پاکستان کے عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب ان کی زندگیوں میں خوشیوں،خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے۔انشاءاللہ انکی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی۔‘