لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت کتنا ریکارڈ کیا گیا اور شام کو موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کیلئے اہم معلومات جاری کر دیں

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت کتنا ریکارڈ کیا گیا اور شام کو موسم کیسا رہے گا ...
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت کتنا ریکارڈ کیا گیا اور شام کو موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کیلئے اہم معلومات جاری کر دیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم ترین معلومات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے ، شام کے اوقات میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے جبکہ کے پی کے کے بعض میدانی اضلاع میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے ،خیبرپختو نخوا کے پہاڑی علاقوں،مغربی بلوچستان،کشمیر،گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا،ملک کے پہاری علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کا امکان۔

شدید سردی کے موسم میں حکومت نے پٹرول اور ایل پی جی مہنگی کر کے عوام کیلئے نئی پریشانی کھڑی کر دی ہے ۔ اوگرا نے فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 278 روپے مہنگا کر دیا ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1791 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1513 روپے تھی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2020کے لئے ہوگا۔

سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری متبادل ایندھن کے استعمال پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ اس سے قبل ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید : ماحولیات


loading...