وزیراعلیٰ پنجاب سے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی ملاقات،سیاسی امور اورترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی ملاقات،سیاسی امور ...
وزیراعلیٰ پنجاب سے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی ملاقات،سیاسی امور اورترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سلطان محمود چودھری نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی اموراورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 150روزکاکرفیو اورلاک ڈاؤن کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکار کی جبرو استبداد کی پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت اپنی آگ میں خود جل رہا ہے،وہ دن دورنہیں جب بھارت کے کئی ٹکڑے ہوجائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے دل کشمیر کیلئے اورکشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ترقی کے سفر میں پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے آزاد کشمیر کا ساتھ دے گا،آزاد کشمیر سے منسلک سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ دینہ تا منگلا روڈ کی تعمیر ومرمت کے منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا،جلدجہلم کا دورہ کروں گا،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور