چین اور پاکستان میں آزاد تجارت کے معاہدے کے فیز ٹوکا آغاز آج سے ہوگا

چین اور پاکستان میں آزاد تجارت کے معاہدے کے فیز ٹوکا آغاز آج سے ہوگا
چین اور پاکستان میں آزاد تجارت کے معاہدے کے فیز ٹوکا آغاز آج سے ہوگا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین اور پاکستان میں آزاد تجارت کے معاہدے کے فیز ٹوکا آغاز آج سے ہوگا،ایف بی آرنے پاکستان اورچین کسٹمز اشیاپروٹوکول کاایس آراوجاری کر دیا،ایس آراو سے پاکستان اور چین میں کسٹمزاشیاپروٹوکول پرعمل درآمد کیا جاسکے گا، ایف بی آر نے وزارت تجارت سے مشاورت کے بعدایس آر او تیار کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اے زیروکیٹیگری میں درج3251ٹیرف لائنز پر کسٹمزڈیوٹی مکمل ختم کردی گئی،کیٹیگریA7میں شامل اشیاپرکسٹمزڈیوٹی کو2 سے7سال تک کم کرتے ہوئے ختم کردیاجائےگا،کیٹیگری A15میں کسٹمز ڈیوٹی کو 4سے 15سال تک کم کرتے ہوئے ختم کر دیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق کیٹیگری C1میں شامل اشیاپرڈیوٹی کی شرح بنیادی شرح کے مطابق ہی رہے گی،کیٹیگری اے7میں شامل اشیاپرکسٹمزڈیوٹی کو2 سے7سال تک کم کرتے ہوئے ختم کردیاجائےگا،اس کے علاوہ کیٹیگری اے15میں کسٹمز ڈیوٹی کو 4سے 15سال تک کم کرتے ہوئے ختم کر دیا جائے گا،کیٹیگری سی ون میں شامل اشیاپرڈیوٹی کی شرح بنیادی شرح کے مطابق ہی رہے گی،کیٹیگری سی ٹومیں درج اشیاپر کسٹمز ڈیوٹی پر کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرانے کہا کہ مصنوعات پرمراعات کا اطلاق دوطرفہ ہوگا،پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا،تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت ٹیرف مراعات کا اطلاق آج سے لاگوہوگا،سیکرٹری تجارت نے کہا کہ چین کی 90 فیصد درآمدی اشیا کیلئے پاکستان کوڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگئی،پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی، احمد نواز سکھیرانے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزادنہ تجارتی معاہدہ دوئم آج سے نافذ عمل ہوگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد