یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زاید االنہیان ایک روزہ دورے پر کل  پاکستان آئیں گے

یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زاید االنہیان ایک روزہ دورے پر کل  پاکستان آئیں گے
یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زاید االنہیان ایک روزہ دورے پر کل  پاکستان آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید االنہیان ایک روزہ دورے پر کل  پاکستان آئیں گے،یواے ای ولی عہداپنے دورے میں پاکستان کی اعلی سول اور عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اجلاس میں شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔معزز مہمان کی آمدورفت کے دوران روٹ کے راستوں پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ ایس ایس پی ٹریفک ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کرینگے جبکہ سپیشل برانچ بھی خصوصی چیکنگ پر مامور ہوگی۔