پی ٹی آئی رہنما ملک اسد کھوکھر کو بھی وزارت مل گئی
لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ملک اسد کھوکھر کو محکمہ جنگلی حیات کی وزارت کا قلمدان مل گیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسد کھوکھر کو 6ماہ پہلے پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا تھا لیکن وزارت نہیں دی گئی تھی۔ اسد کھوکھر بلدیات کی وزارت اور وزارت جنگلات کے خواہشمند تھے۔