وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی آج اجلاس طلب کر لیا،وفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی آج اجلاس طلب کر لیا،وفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، وزیراعظم آفس نے کابینہ اراکین کو ہنگامی اجلاس سے متعلق آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تمام کابینہ اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی، کابینہ اراکین کو ہنگامی اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ نہیں کیا گیا، وزیراعظم نئے سال کے حکومتی اہداف سے کابینہ اراکین کو آگاہ کریں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا۔