دلبر گانے سے مشہور ہونے والی نورافتیحی کے ساتھ سرعام بھارتیوں کی شرمناک حرکتیں

دلبر گانے سے مشہور ہونے والی نورافتیحی کے ساتھ سرعام بھارتیوں کی شرمناک ...
دلبر گانے سے مشہور ہونے والی نورافتیحی کے ساتھ سرعام بھارتیوں کی شرمناک حرکتیں

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)دلبر گانے پر آئٹم سانگ کرکے مشہور ہونے والی نورا فتیحی کواداکار ورن دھوان کے ساتھ چرچ جانا مہنگا پڑگیا۔خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے دنیا بھرمیں بدنام بھارتیوں نے اپنی سپر سٹارکے بھی ہوش اڑادیئے۔

سیلفی کی آڑ میں لوگوں کی بڑی تعدادنے نورا فےتحی کے گرد گھیرا ڈال لیا اور اس قدر ہنگامہ کیا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے تو ان کے ساتھ دست درازی بھی کرڈالی اور ان کے بازو سے کھینچ کر انہیں سیلفی بنانے کیلئے روکنے کی کوشش کرڈالی۔

اس موقع پر نہ صرف گارڈز اور ایک دو لوگوں نے انہیں دروازے سے باہر نکلنے میں مدد دی بلکہ خود اداکار ورن کو بھی ان کی ڈھال بن کر انہیں بپھرے ہوئے بھارتیوں سے بچا کر محفوظ جگہ لے جانے کیلئے تگ و دو کرنا پڑی۔اس دوران انہوں نے نورا کو دلاسہ دیا اور آخر کار ہجوم سے باہر لے آنے میں کامیاب ہو گئے جہاں انہیں دو فوٹو گرافرز نے اپنی بائیک پیش کردی جس پر ان کا وہاں سے نکلنا ممکن ہوسکا۔

بھارتیوں کے اس رویے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فیورٹ اسٹارز کے ساتھ سیلفی کی خواہش بری چیز نہیں ہے لیکن اپنے پسندیدہ اسٹار کی فزیکل اسپیس کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح