پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا ...
پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ ہواہے، دونوں ملکوں میں فہرستوں کاتبادلہ دو طرفہ جوہری تنصیبات اورسہولیات پر عدم حملے کے معاہدے کے تحت ہوا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ ہواہے، دونوں ملکوں میں فہرستوں کاتبادلہ دو طرفہ جوہری تنصیبات اورسہولیات پر عدم حملے کے معاہدے کے تحت ہوا ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین معاہدہ31 دسمبر1988 کو طے پایاتھا ،بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو فہرست باضابطہ طور پر وزارت خارجہ نے سپرد کی،بھارتی وزارت خارجہ نے فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن حکام کو فراہم کی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد