’ویلکم ٹودی پارٹی۔۔۔‘ ترجمان پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کو’ پیغام‘

’ویلکم ٹودی پارٹی۔۔۔‘ ترجمان پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کو’ پیغام‘
’ویلکم ٹودی پارٹی۔۔۔‘ ترجمان پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کو’ پیغام‘

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے نئے آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیوں پر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے نئے بھارتی آرمی چیف کواپنا پہلامگر دوٹوک پیغام دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ذاتی اکاونٹ سے کئے گئے ٹویٹ میں میجر جنرل نے کہا ’ویلکم ٹو دی پارٹی ،ہم آپ سے بہتر امید کرتے ہیں کہ ستائیس فروری 2019کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتری آچکی ہوگی۔2020 پاکستان کا سال ہے اوراختتام کے آغاز کاسفر جاری رہے گااورہر جگہ نظر آئے گا۔‘

انہوں نے کشمیر ازپاکستان اور پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔

واضح رہے کہ بھارت کے نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے اپناعہدہ سنبھال لیا۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بن گئے۔

بھارتی حکومت نے حالات کا بہانہ بنا کر آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ نمٹا دیا تھا ، بھارتی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی تھی۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد جنرل بپن راوت کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننے کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔

بذریعہ ایگزیکٹو آرڈر ہونے والی ترمیم کے بعد مدت ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد بھی 65 برس کر دی گئی۔ بھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرڈر آرمی ایکٹ 1

1950 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس تقرری کیلئے بھارتی فوج کے کسی بھی جنرل رینک کے آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع دی جا سکے گی ۔

اپنے پہلے بیان میں نئے بھارتی آرمی چیف نے گیدڑبھبکیوں کی بھارتی روائت کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دی کہ بھارت سرحد پار دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے پیشگی سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں دوٹوک پیغام دے دیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی