آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، حکومت نے اہم ترین کام مکمل کر لیا ، بڑی خبر آ گئی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، حکومت نے اہم ترین کام مکمل کر ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، حکومت نے اہم ترین کام مکمل کر لیا ، بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیار کر لیاہے جو کہ آج وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔کابینہ کا اجلاس دوپہر دو بجے طلب کیا گیاہے جو کہ وزیراعظم ہاﺅس میں ہو گا ۔وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، آرمی ایکٹ میں ترامیم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے لائی جا رہی ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام اراکین کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، وزیراعظم نئے سال کے حکومتی اہداف سے کابینہ اراکین کو آگاہ کریں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا۔

مزید : Breaking News /قومی /اہم خبریں