نئے سال کا پہلا دن،سٹاک مارکیٹ سے پہلی خوشخبری آگئی

نئے سال کا پہلا دن،سٹاک مارکیٹ سے پہلی خوشخبری آگئی
نئے سال کا پہلا دن،سٹاک مارکیٹ سے پہلی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے سال کا پہلا دن سٹاک مارکیٹ کیلئے مثبت رہا اور سرمایہ کاروں کیلئے خوشی کی خبرآئی۔پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 462پوائنٹس تک اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو دن کاآغاز 40,735.08سے شروع ہوا اور بتدریج 41,197.93تک جا پہنچا۔جس کے بعد مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی کارجحان نظر آیا۔ اس وقت 100انڈیکس 41,079پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ برس سرمایہ کاروں کو سٹاک ایکس چینج نے اوسط 10 فیصدمنافع دکھایا۔ پورے سال کے دوران انڈیکس میں 3 ہزار 669 پوائنٹس اضافہ ہوا اور یہ 2019ءکے اختتام پر 40 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
بروکرز کا کہنا تھا 4 سال بعد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا رحجان شیئرز بیچنے سے زیادہ شیئرز کی خریداری پر رہا۔ سال 2019ءمیں عالمی سرمایہ کاروں نے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خرید ڈالے۔

مزید :

قومی -بزنس -