نئے سال کی آمد پر ٹیوٹا نے پاکستان میں نئی گاڑی متعارف کروا دی

نئے سال کی آمد پر ٹیوٹا نے پاکستان میں نئی گاڑی متعارف کروا دی
نئے سال کی آمد پر ٹیوٹا نے پاکستان میں نئی گاڑی متعارف کروا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کار ساز صنعت ” ٹیوٹا انڈس موٹرز کمپنی “ نے اپنی مشہور زمانہ ایس یو وی ” فارچونر “ کا نیا ماڈل یکم جنوری 2020 کو متعارف کروا دیاہے جسے گاڑی کی خصوصیات کو مد منظر رکھتے ہوئے ”فارچونر جی 2.7 لیٹر“کا نام دیاگیا ہے ۔

پاک ویلز کے مطابق ٹیوٹا نے نئے سال کو اپنی نئی گاڑی متعارف کروا کر خوش آمدید کہاہے اس میں 2.7 لیٹر کے طاقتور انجن کے ساتھ ساتھ 6 سپیڈ گیئر دیا گیا ہے جو کہ اپنی منفرد صلاحیت کے باعث ڈرائیورز کو ڈرائیونگ کا نیا اور خوبصورت احساس دلاتا ہے ۔

ٹیوٹا کی جانب سے فارچونر جی کی قیمت مارکیٹ میں پہلے سے موجود دونوں ماڈلز سے کم رکھی گئی ہے جو کہ 72 لاکھ 99 ہزار روپے ہے ، فارچونر کے مارکیٹ میں  فارچونر 2.7 وی وی ٹی آئی پٹرول اور فارچونر 2.8 سگما 4 ڈیزل موجود ہیں جن کی قیمت 79 لاکھ 99 ہزار اور 86 لاکھ 49 ہزار روپے ہے ۔

نئے فارچونر جی میں پش سٹارٹ ، ڈیوول ایئر کنڈیشن ، کروز کنٹرول ، ایئر بیگز اور تھرڈ رو سیٹس جیسے اعلیٰ معیار کے فیچرز رکھے گئے ہیں جس کے باعث یہ اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے ۔نئے متعارف کروائے گئے فارچونر جی کو فارچونر کا بنیادی ویرینٹ بھی کہا جا سکتا ہے جیسا کہ اس کی قیمت اور کچھ فیچرز بھی دوسرے ویرنٹس سے مختلف ہیں ۔

فارچونر جی میں کچھ ایسے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں جو اسے فارچونر 2.7 لیٹر وی وی ٹی آئی سے یکسر مختلف کرتے ہیں جیسے کہ اس کی سیٹس اور دروازوں پر پریمئیم براﺅن فیبرک استعمال کیا گیاہے جبکہ وی وی ٹی آئی ویرینٹ میں چمڑے کا استعمال کیا گیاہے ۔ اس میں ڈرائیورسیٹ کی ایڈجسٹمنٹ بھی مینول ہے جبکہ فارچونر وی وی ٹی آئی میں سیٹوں کو بٹنوں کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے یعنی سیٹیں پاور کی گئی ہیں ۔

فارچونر جی کے ہیڈ لیمپس اور فوگ لیمپس میں ہیلوجن لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ وی وی ٹی آئی میں ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس لگائے گئے ہیں ۔ فاچونرجی میں ہیڈ لیمپس کو آٹومیٹک ایڈجسٹ کرنے کی سہولت  نہیں دی گئی ہے تاہم یہ فیچر وی وی ٹی آئی ویرینٹ میں موجود ہے۔

کسی بھی گاڑی میں صارفین کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز اس کی ہیڈلائٹس اور الائے رم ہی ہوتے ہیں اور اسی چیز کو مد منظر رکھتے ہوئے اس میں 17 انچ کے الائے رم لگا گئے ہیں جو کہ وی وی ٹی آئی سے ایک انچ چھوٹے ہیں ۔

مزید : بزنس


loading...