وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی،آرمی ایکٹ منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میںآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل کا مسودہ پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تمام کابینہ اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم کابینہ اراکین کو ہنگامی اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا، اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل کا مسودہ پیش کیا گیا ہے،وزارت دفاع اور وزارت قانون نے ترمیم کا مسودہ تیار کیاتھا،اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل پر تفصیلی مشاورت ہوئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی،آرمی ایکٹ منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔