سال کا پہلا دن ، سٹاک ایکسچینج میں اتنا زیادہ اضافہ ہو گیا کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

سال کا پہلا دن ، سٹاک ایکسچینج میں اتنا زیادہ اضافہ ہو گیا کہ ہر پاکستانی ...
سال کا پہلا دن ، سٹاک ایکسچینج میں اتنا زیادہ اضافہ ہو گیا کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سال کے پہلے دن سٹا ک مارکیٹ میں مثبت رجحان نے کاروباری افراد کے نئے سال کے آغاز کو اور بھی زیادہ خوشگوار اور منافع بخش بنا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو اتو 100 انڈیکس 40 ہزار 735 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر کے بعد مثبت رجحان پیدا ہو گیا اوریہ رجحان شام کاروبارکے اختتام تک جاری رہا ، 100 انڈیکس میں آج مجموعی طور پر 809 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 544 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ، بلند ترین سطح پر چھونے کے بعدسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 664 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 400 پوائنٹس پر آ کر بند ہو گیا۔
100 انڈیکس میں آج مجموعی طور پر 23 کروڑ 79 لاکھ 61 ہزار 530 حصص کا کاروبار کیا گیا جس کی مالیت 62 کروڑ 25 لاکھ گیارہ ہزار 136 روپے رہی ۔گزشتہ روز 31دسمبر2019 کو مارکیٹ کا اختتام 152پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار735پر ہوا تھا اور سال2019 کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر3 ہزار669پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

بزنس -