ائیر سیال نے کتنے نئے طیارے حاصل کر لئے؟ جان کر سیالکوٹ والوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہے

ائیر سیال نے کتنے نئے طیارے حاصل کر لئے؟ جان کر سیالکوٹ والوں کی خوشی کی کوئی ...
ائیر سیال نے کتنے نئے طیارے حاصل کر لئے؟ جان کر سیالکوٹ والوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہے

  



سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریسرچ سنٹر کمپنی نے 2017ءمیں ’ایئر سیال‘ کے نام سے ایک فضائی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جس نے اب دنیا کی طیارے لیز پر دینے والی سب سے بڑی کمپنی’ایئر کیپ‘(AerCap)سے تین طیارے لیز پر حاصل کر لیے ہیں۔ ویب سائٹ ’فلائٹ گلوبل‘ کے مطابق ایئر کیپ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی نئی فضائی کمپنی ایئر سیال کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت ایئر کیپ ایئر سیال کو 3ایئر بس اے 320 لیز پر دے گی۔ یہ طیارے 2020ءکی دوسری سہ ماہی میں ایئر سیال کے حوالے کر دیئے جائیں گے جس کے بعد ایئر سیال آپریشنز شروع کر دے گی۔ایئر کیپ کے چیف ایگزیکٹو اینگس کیلی کا کہناتھا کہ ”پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور وہاں ایئر ٹریفک میں اضافہ ہو رہا ہے، چنانچہ ایئر سیال کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائے۔“ واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے بھی ایئر کیپ سے 2بوئنگ 777-200لیز پر لے چکی ہے جبکہ شاہین ایئر انٹرنیشنل بھی اپنے آپریشنز ختم کرنے سے قبل ایئر کیپ سے کئی طیارے لیز پر لے کر آپریشنز چلا رہی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ


loading...