گزشتہ 10 برس کے دوران کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ مال بنایا؟ آپ بھی جانئے

گزشتہ 10 برس کے دوران کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ مال بنایا؟ آپ بھی جانئے
گزشتہ 10 برس کے دوران کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ مال بنایا؟ آپ بھی جانئے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی جریدے فوربز نے گزشتہ 10سالوں میں سب سے زیادہ مال بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پہلے نمبر پر فلوائیڈ مے ویدر ہیں جنہوں نے 10سال میں ساڑھے 91کروڑ ڈالر(تقریباً 1کھرب 42ارب 43کروڑ روپے)کمائے۔ دوسرے نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو آئے جنہوں نے اس عرصے میں 80کروڑ ڈالر(تقریباً1کھرب 24ارب 52کروڑ روپے) کمائے۔

تیسرے نمبر پر لیونل میسی گزشتہ عشرے میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار پائے جنہوں نے 75کروڑ ڈالر (تقریباً 1کھرب 16ارب 74کروڑ روپے)کمائے۔ چوتھے نمبر پر لی برون جیمز نے 68کروڑ ڈالر، پانچویں نمبر پر راجر فیڈرر نے 64کروڑ ڈالر، چھٹے نمبر پر ٹائیگر ووڈز نے ساڑھے 61کروڑ ڈالر، ساتویں نمبر پر فل مائیکلسن نے 48کروڑ ڈالر، آٹھویں نمبر پر مینی پیکوائیو نے ساڑھے 43کروڑ ڈالر، نویں نمبر پر کیوین ڈورینٹ نے ساڑھے 42کروڑ ڈالر اور دسویں نمبر پر لیویس ہیملٹن نے 40کروڑ ڈالر کمائے۔

مزید : کھیل


loading...