نئے سال کے موقع پر انتہائی سستی ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ جہاز میں کام کرنے والے عملے نے بتادیا

نئے سال کے موقع پر انتہائی سستی ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ جہاز میں کام کرنے والے ...
نئے سال کے موقع پر انتہائی سستی ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ جہاز میں کام کرنے والے عملے نے بتادیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے لیے سستا ٹکٹ حاصل کرنا بھی گویا کوئی فن ہے۔ایک ایئرلائنز کے ساتھ 20سال سے کام کرنے والے عملے کے ایک رکن نے کچھ ایسے راز بتا دیئے ہیں جس سے آپ اس فن میں طاق ہو سکتے ہیں اور سستا ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ دی مرر کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا کہ ”کبھی بھی سفر سے فوری قبل ٹکٹ مت خریدیں بلکہ کئی ماہ پہلے بکنگ کروائیں۔ اس کے لیے 11کا ہندسہ سب سے بہتر ہے۔ اگر آپ سفر سے 11ماہ قبل بکنگ کرواتے ہیں تو آپ کو سب سے سستا ٹکٹ ملے گا۔ ایسے میں آپ کو ٹکٹ خریدنے کے دن اور وقت پر بھی کنٹرول حاصل ہو گا۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ بکنگ کے لیے پیر کے دن کا انتخاب کریں کیونکہ اس روز ایئرلائنز گاہکوں کو لبھانے کے لیے قیمتیں قدرے کم کر دیتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہفتے کے اختتام پر چھٹی کے روز لوگ زیادہ انکوائری کرتے ہیں اور بکنگ مکمل نہیں کرتے۔ ان لوگوں کو بکنگ کی طرف راغب کرنے کے لیے کمپنیاں قیمتیں نیچے لاتی ہیں۔عموماً لوگ جنوری کے مہینے میں زیادہ بکنگ کرواتے ہیں کیونکہ اس مہینے میں آپریٹرز سیلز لگاتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ جنوری ٹکٹ کی قیمت کے حوالے سے سستا ترین مہینہ ہو۔ آپ کو ٹکٹ خریدنے کے لیے کسی ایسے وقت کا انتخاب کرنا چاہیے جب زیادہ لوگ بکنگ نہ کروا رہے ہوں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...