بڑے بڑے زلزلوں کی درست پیشنگوئی کرنے والے نجومی نے نئے سال کے بارے میں انتہائی تشویشناک پیشنگوئی کردی

بڑے بڑے زلزلوں کی درست پیشنگوئی کرنے والے نجومی نے نئے سال کے بارے میں ...
بڑے بڑے زلزلوں کی درست پیشنگوئی کرنے والے نجومی نے نئے سال کے بارے میں انتہائی تشویشناک پیشنگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑے بڑے زلزلوں کی درست پیش گوئیاں کرنے والے معروف برطانوی نجومی نے 2020ءکے متعلق انتہائی تشویشناک پیش گوئی کر دی ہے۔ دی مرر کے مطابق نکولس اوجولا نامی اس نجومی کا کہنا ہے کہ ”میں دنیا بھر میں لوگوں کو احتجاج کے لیے سڑکوں پر آتا دیکھ رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ ہر ملک میں کہیں نہ کہیں احتجاج جاری رہتا ہے لیکن یہ اس نوعیت کا معمول کا احتجاج نہیں ہو گا بلکہ مجھے کوئی عالمی تحریک معلوم ہوتی ہے۔ میں صدر ٹرمپ کو بھی مشکل میں دیکھ رہا ہوں۔ میں محسوس کر رہا ہوں کہ وہ ہار جائیں گے تاہم وہ اپنی ہار پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ “
نکولس کا کہنا تھا کہ ”مجھے لگ رہا ہے کہ برطانیہ کے ایک ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ ہو گا، ایک ٹیلنٹ شو میں کتا جیتے گا اور برطانیہ فٹ بال کا ایک بڑا ٹورنامنٹ جیتے گا۔ “ شوبز انڈسٹری کے متعلق بھی نکولس نے کچھ پیش گوئیاں کی اور کہا کہ ”پیرس ہلٹن کوئی بڑا اعلان کریں گی۔ اعلان یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ لنڈسے لوہن اور جینیفر آنسٹن ایک سکینڈل کی زد میں آئیں گی اور ان کے نئے ریلیشن شپ کا آغاز ہو گا۔ مجھے ایمی وائن ہاﺅس کا بھی خیال آ رہا ہے اور میں حیران ہوں کہ اس سال ایک اور نوجوان گلوکارہ کی موت خبروں میں آئے گی۔ شاید اس کی وجہ اس کی شراب اور نشے کی لت ہو گی۔“واضح رہے کہ نکولس نے چین اور کیوبا میں بڑے زلزلوں، لندن میں ٹیکسی ڈرائیوروں کے احتجاج، ایک تاریخی چرچ میں آتشزدگی اور جسٹن نام کی کسی مشہور شخصیت کا سکینڈل سامنے آنے کی پیش گوئیاں کی تھیں جو سب کی سب درست ثابت ہوئیں۔