28 سالہ نو بیاہتا دولہے کی موت، آخری مرتبہ گھر سے جانے سے قبل اس نے اپنی بیوی سے کیا کہا؟ جان کر آنکھیں نم ہوجائیں
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک نوبیاہتا دولہے کی حادثاتی طور پر موت واقع ہو گئی جس نے گھر سے روانہ ہوتے وقت اپنی حاملہ بیوی سے ایسی بات کہی تھی کہ ہر سننے والے کی آنکھیں نم ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق 28سالہ سیموئیل مک پاﺅل نامی یہ نوجوان فائرفائٹر تھا اور چند ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔ واقعے کے روز اس نے گھر سے روانہ ہوتے ہوئے اپنی بیوی کو گلے لگایا اور اس کے پیٹ میں پرورش پاتے اپنے بچے کو بوسہ دیتے ہوئے بیوی سے کہا کہ اس کا خیال رکھنا۔
یہ کہہ کر سیموئیل اپنے کام پر چلا گیا۔ اچانک وہاں آتشزدگی کا واقعہ ہونے کی کال آئی اور وہ ٹیم کے دیگر اراکین کے ساتھ آگ بجھانے چلا گیا۔ آج انتہائی شدید تھی اور اس کی لپٹیں دور دور تک جا رہی تھیں۔ سیموئیل جس ٹرک پر سوار تھا وہ بھی آپ کی ایک لپٹ کی زد میں آ گیا اور آن کی آن میں جل کر خاکستر ہو گیا۔ حادثے میں سیموئیل بھی بری طرح جھلس گیا اور موقع پر ہی موت کے منہ میں چلا گیا۔ سیموئیل کی بیوی میگھن کے ایک رشتہ دار کا کہنا تھا کہ ”میگھن اپنے شوہر کی جدائی کے غم میں ہلکان ہے تاہم اسے سیموئیل کے ساتھی ورکرز کی سلامتی کی بھی فکر ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ اس کے ساتھ اس واقعے کو اپنی غلطی سمجھ کر دل پر مت لیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک حادثہ تھا جس میں کسی دوسرے کا کوئی قصور نہیں تھا۔“